ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا

نیویارک: (دنیا نیوز) لیونل میسی کی کپتانی میں ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

سپین کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا کی ٹیم 90 منٹ میں گول پر ایک شاٹ بھی نہ مار سکی، سپین نے 90 منٹس میں ٹارگٹ پر 9 شاٹس سمیت مجموعی 15 شاٹس گول کی جانب لگائے۔

اس کے ساتھ ہی ارجنٹینا ورلڈ کپ فائنل کے 90 منٹ میں ایک شاٹ بھی گول پر نہ لگانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، جسے ارجنٹینا کی اب تک کی سب سے بری پرفارمنس قرار دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل معرکے میں سپین نے ارجنٹینا 0-1 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ دنیائے فٹ بال کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...