بھارتی اداکار پردیپ راوت 74 برس کی عمر میں چل بسے
ممبئی: (دنیا نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پردیپ راوت 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے.
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے منیجر نے تصدیق کی ہے کہ پردیپ راوت کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ منیجر کے مطابق وہ چند گھنٹے قبل انتقال کر گئے۔
پردیپ راوت نے 1985 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور متعدد فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ بالخصوص منفی کرداروں (ولن) کی بدولت انہیں شائقین میں خاص شہرت حاصل ہوئی۔
انہوں نے بالی وڈ کے نامور اداکاروں، جن میں امیتابھ بچن، راج ببر اور ونود کھنہ شامل ہیں، کے ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔
پردیپ راوت نے عامر خان کے ساتھ بھی مقبول فلموں لگان اور غجنی میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنے جاندار کرداروں سے خوب پذیرائی حاصل کی۔ ہندی فلموں کے علاوہ انہوں نے مختلف علاقائی زبانوں کی فلموں اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں بھی نمایاں کردار ادا کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments