قصور میں گھریلو تنازع پر نوجوان نے خود کو آگ لگا لی، حالت تشویشناک

قصور:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے قصور میں گھریلو تنازع پر نوجوان نے خود کو آگ لگا لی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود پکی حویلی کے قریب  پیش آیا، جہاں 35 سالہ شہباز نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کے روٹھ کر میکے جانے پر دلبرداشتہ ہو کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز اپنی اہلیہ کو منانے کے لیے سسرال گیا، تاہم بیوی کے واپس آنے سے انکار پر اس نے مایوسی کے عالم میں سسرال کے گھر کے سامنے خودسوزی کر لی۔

واقعے کے نتیجے میں شہباز کے جسم کا بڑا حصہ جھلس گیا، ریسکیو اہلکاروں نے اسے فوری طور پر بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث اسے لاہور ریفر کر دیا گیا۔

دوسری جانب اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...