حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں دہشت گرد گرفتار
حیدرآباد:(دنیا نیوز) میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشت گرد سومار ملاح کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی قاسم آباد کے علاقے سحرش نگر میں کی گئی، جہاں ملزم کو کامیاب کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا گرفتار ملزم سومار ملاح کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے 30 جولائی کو تھانہ ہٹڑی کی حدود میں سی ٹی ڈی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی، جس کے بعد وہ مطلوب تھا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گرد کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ترجمان نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران مقامی پولیس کو بھی معاونت کے لیے طلب کیا گیا، جب کہ فرار ملزم کی تلاش اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments