اٹک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےنوجوان جاں بحق
اٹک: (دنیا نیوز) پنجاب کے شہر اٹک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےنوجوان جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعہ مسجد لوہاں کے قریب گلی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے آتے ہی فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی کے ایس ایچ او اور دیگر پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے۔
دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ سے ہے، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا یا وجہ کچھ اور، مختلف زایوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
مزید برآں تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جلد گرفتار کر لیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments