پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے تعین کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب
اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے پولنگ کی تاریخ طے کرنے کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو خط لکھ کر بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کے لیے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط میں پنجاب حکومت سے کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کی کمیٹی فوری طور پر تشکیل دی جائے تاکہ بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر مشاورت کی جاسکے۔
خط کے مطابق مشاورت الیکشن قانون اور پنجاب بلدیاتی قانون کے تحت کی جائے گی، جبکہ مشاورتی اجلاس 20 اگست کو صبح 11 بجے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی کابینہ کی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرے، اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے پولنگ کی تاریخ پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments