میرے اتنے بڑے ہاتھ نہیں بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے اپنے لئے ٹویٹس کروں: مشعال یوسفزئی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا کہ میرے اتنے بڑے ہاتھ نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے اپنے لیے ٹویٹس کروں۔
پی ٹی آئی کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا میرے سینیٹر بننے کے بعد سلمان اکرم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سامنے مجھ سے معافی نہیں مانگی؟
انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ مشعال میری چھوٹی بہن ہے، غلطی ہوئی آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments