روس نے یوکرین میں فوری جنگ بندی کا امکان مسترد کر دیا
ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے یوکرین میں فوری جنگ بندی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی صرف طویل مدتی اور پائیدار حل کے لیے ہونی چاہیے۔
روسی سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں سرگئی لاروف نے کہا کہ ماسکو مغربی حمایت کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید سخت کرے گا، جس کے ذریعے یوکرین کی جنگی صلاحیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے امریکا پر روس کے خلاف یوکرینی حملوں میں گہری مداخلت اور انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو نے امریکی محکمہ خارجہ سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندوں سے مذاکرات سے انکار نہیں کر رہا اور اگر وہ دوبارہ روس آئیں تو بات چیت کے لیے تیار ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments