پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق
خیبر: (دنیا نیوز) جمرود شاہ گئی پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق جمرود شاہ گئی پاک افغان شاہراہ پر چنگچی رکشہ بے قابو ہوکر الٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے تمام افراد کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، جاں بحق افراد میں محمد یاسین ولد محمد نصیر حال پشاور شامل ہیں جبکہ باقی افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments