ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
واشنگٹن: (دنیا نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں نمایاں طور پر کم کرنے کی ہدایت کر دی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شمالی کوریا کیلئے نامناسب اور مخالفانہ پیغام بھیجتی ہیں، مشترکہ فوجی مشقوں پر امریکا کے بھاری اخراجات بھی ہوتے ہیں۔
انہوں نے شمالی کوریا کے صدر کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے ان کے دورِ صدارت میں امریکا کیلئے کوئی خطرہ پیدا نہیں کیا اور احترام کا مظاہرہ کیا ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ جنوبی کوریا نے ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی کوشش میں امریکا کے ساتھ شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments