غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، 6 فلسطینی شہید، 14 زخمی

غزہ: (دنیا نیوز) مغربی غزہ میں بندرگاہ کے قریب اسرائیلی فورسز کے حملے میں 6 فلسطینی شہید اور 14 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے مغربی غزہ میں بندرگاہ کے قریب قائم ایک کیفے کو نشانہ بنایا، جہاں شہری موجود تھے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حماس کے کمانڈروں اور جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 7 اکتوبر کے حملے میں شریک ایک شخص بھی ہلاک ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ حملہ جیرڈ کشنر کے غزہ دورے کے ایک روز بعد کیا گیا، جس کے باعث خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...