گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
اسلام آباد: (ویب ڈیس) ن لیگ کی رہنما اور وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے۔
اپنے بیان میں شزا فاطمہ نے کہا کہ گوگل کی پاکستان میں آمد ڈیجیٹل معیشت پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے، جبکہ مقامی دفتر کا قیام وزیراعظم کے ’ڈیجیٹل نیشن پاکستان‘ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت صلاحیتوں کو عالمی مواقع سے جوڑنے کیلئے کوشاں ہے، ڈیجیٹل تبدیلی سے نوجوانوں، خواتین اور سٹارٹ اپس کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے، ڈیجیٹل مہارتوں، مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں تیار کردہ کروم بکس کی علاقائی ممالک کو برآمدات کی حوصلہ افزائی ہوگی، جبکہ گوگل اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے تعاون سے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments