لاڑکانہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، 3 راہگیر زخمی

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ کے علاقے سبحان اللہ چوک پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق جبکہ 3 راہگیر زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق لاڑکانہ مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جاں بحق نوجوان کی شناخت پنوں عاقل کے رہائشی علی حسن چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمیوں میں نعیم میربحر، عامر چانڈیو اور کامران چانڈیو شامل ہیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا، واقعے کی تحقیقات جاری واقعہ کیوں پیش آیا حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...