مذہبی شخصیت مولانا طلحہ رضوی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

گجرات: (دنیا نیوز) گجرات کے علاقے شادیوال میں معروف مذہبی شخصیت اور عالمِ دین مولانا طلحہ رضوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مولانا طلحہ رضوی گزشتہ روز مدرسے میں قرآنِ پاک کی تلاوت میں مصروف تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے معروف عالمِ دین کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...