نئے صوبے نومبر یا دسمبر تک بن جانے چاہئیں: طارق بشیر چیمہ
بہاولپور: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ میرے خیال میں نئے صوبے نومبر یا دسمبر تک بن جانے چاہئیں۔
طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ 15 دسمبر سے 15 جنوری تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بہاولپور صوبہ بحالی کا بل پیش ہوا تو منظوری کے لیے سب سیاسی جماعتوں کے پاس خود جاؤں گا۔
طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ بہاولپور صوبہ بحال ہوا تو بڑا سیاسی اتحاد بنائیں گے، موجودہ نظام حکومت سے عام آدمی تنگ ہے تو ہم خوش کیسے ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس سے عام آدمی کے مسائل حل ہوں گے اور خوشحالی آئے گی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس میں ڈی سی، کمشنر کی بجائے عوامی قیادت کو بااختیار کرنا ہوگا۔
طارق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کے بعد سابق ضلعی نظامت والا بلدیاتی نظام رائج ہونا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments