ورک ویزے کے نام پر لاکھوں روپے کا مبینہ فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی:(دنیا نیوز) ایف آئی اے راولپنڈی نے ورک ویزہ فراڈ کے الزام میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم عمر رضا نعیم نے شہریوں کو بیرون ملک ورک ویزہ فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 32 لاکھ روپے وصول کیے۔
حکام نے بتایا کہ ملزم نے رقم وصول کرنے کے باوجود شہریوں کو وعدے کے مطابق ورک ویزے فراہم نہیں کیے اور نہ ہی ان سے لی گئی رقم واپس کی۔
دوسری جانب متاثرہ شہریوں کی شکایت پر ایف آئی اے راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہےجب کہ فراڈ میں ملوث دیگر افراد اور مالی لین دین سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments