عالمی اور مقامی مارکیٹس میں دوسرے روز بھی سونا سستا، چاندی مہنگی
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹس میں دوسرے روز بھی سونا سستا، جبکہ چاندی مہنگی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمنز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 83 ہزار 036 روپے پرآگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے بڑھ کر 7 ہزار 329 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 35 ڈالرسستا ہوکر فی اونس سونا 4605 ڈالرپرآگیا ہے، ماہرین کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت رواں ماہ پانچ لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments