وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں 24/7 میگا نادرا سنٹر کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے نادرا میگا سنٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت بھی مہیا کرنے کا اعلان کردیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ بہت جلد نادرا میگا سنٹر میں پاسپورٹ کی سہولت بھی مہیا کر دی جائے گی، انہوں نے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے فردا فردا ملے اور شناختی کارڈز بنوانے کے عمل بارے دریافت کیا۔
شہریوں نے نادرا میگا سنٹر میں فراہم کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ نادرا سنٹر میں جلد باری آ جاتی ہے اور انتظار نہیں کرنا پڑتا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی مختلف کاونٹرز پر گئے اور عملے سے بھی ملے اور انفارمیشن ڈیسک کا بھی جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سنٹر آنے والے شہریوں کی ہر طرح سے رہنمائی کی جائے اور تمام معلومات فراہم کی جائیں، بعض شہریوں کی شکایات کا موقع پر ہی نوٹس، فوری ازالے کے لیے احکامات دیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ نادرا میگا سنٹر میں رش کے باوجود عملہ اچھے طریقے سے مینج کر رہا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر کے عملے کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ شہریوں کو کام کے سلسلے میں بار بار نادرا سنٹر نہیں آنا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments