دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لارڈز: (دنیا نیوز) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لارڈز میں ہونیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے کپتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

قومی ٹیم نے ایک تبدیلی کی گئی ہے، سلمان علی آغا کی جگہ بابر اعظم کی کپتان کی حیثیت سے واپسی ہوئی ہے جب کہ انگلینڈ نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

اس سے قبل لارڈز میں پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہناتھاکہ کوئی کھلاڑی اہم نہیں، ٹیم کی جس کو ضرورت ہوئی وہی کھیلے گا، جو بہترین دستیاب کھلاڑی ہیں ان کو استعمال کریں گے۔

بابراعظم کاکہناتھاکہ بولرز20 آؤٹ کریں گے تو بیٹرز کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ رنز بنائیں، جو پرفارم نہیں کررہے کوشش کریں گے ان کو اعتماد دیں، سینئر کھلاڑیوں پرکوئی بوجھ نہیں ہے ان پرذمہ داری ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ آگے بڑھ کر پرفارم کرنا پڑے گا، صرف رضوان کی نہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے پرفارم کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...