این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی: (دنیا نیوز) گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی اور وفاقی وزیر آئی ٹی شیزہ فاطمہ کی موجودگی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل مستقبل جدید ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی شراکت داری قومی سیمی کنڈکٹر شعبے کے فروغ میں اہم پیش رفت ہے، جامعات اور ٹیکنالوجی کی صنعت کے درمیان مضبوط روابط جدید مہارتوں کے فروغ کے لیے ناگزیر ہیں۔

سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر ایجوکیشن ریسرچ کلسٹر نوجوانوں کو جدید تربیت اور تحقیق کے بہترین مواقع فراہم کرے گا، ہمیں نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کا صارف نہیں بلکہ تخلیق کار اور جدت کار بنانا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ایسا ڈیجیٹل پاکستان بنانا ہے جہاں ٹیکنالوجی اور رابطے کے فقدان کے باعث ترقی کا کوئی موقع ضائع نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ہے کہ 2030 تک پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...