تباہ کن سیلاب: نیپال کا چین سے مزید بروقت معلومات کی ضرورت پر زور
کٹھمنڈو: (دنیا نیوز) نیپال اور چین کے ماہرین نے رواں سال مئی میں سیلاب، گلیشیئرز اور دیگر قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر بات چیت کی تھی تاہم حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد نیپالی حکام نے چین سے مزید بروقت معلومات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
نیپالی حکام کے مطابق انہیں گلیشیئرز کی ممکنہ نقل و حرکت، برفانی تودوں اور پانی کی سطح سے متعلق مطلوبہ معلومات نہیں مل سکیں تاہم چین نے کہا ہے کہ اہم معلومات نیپال کے ساتھ بروقت شیئر کیں۔
چینی سفارتخانے کے مطابق دونوں ممالک نے مئی کے اجلاس میں سرحد پار قدرتی آفات سے متعلق معلومات کے تبادلے میں ’’نمایاں پیش رفت‘‘ کی تھی۔
رائٹرز کے مطابق تباہی سے 12 روز قبل چین کے عالمی موسمیاتی مرکز نے نیپالی حکام کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ 14 سے 19 اگست کے دوران شدید بارش کا امکان ہے اور اس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب جیسے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔
تاہم نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں برفانی تودوں، گلیشیئر جھیلوں کے پانی اور دیگر انتہائی خطرناک واقعات سے متعلق مسلسل معلومات درکار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments