قومی کرکٹ ٹیم کی ایجبسٹن کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس، بارش کے باعث سیشن متاثر

برمنگھم: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی ایجبسٹن کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس بارش کے باعث متاثر ہوئی، قومی کھلاڑیوں نے انڈور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

کوچز کی زیرِ نگرانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی نیٹ پریکٹس کی۔

سکواڈ میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی عمران رندھاوا، عبداللہ فضل اور عرفات منہاس نے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

صائم ایوب، محمد عمران جونیئر، سعد بیگ اور رضااللہ آج سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...