شہرِ قائد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک
کراچی:(دنیا نیوز) شہرِ قائد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
ایس ایس پی سینٹرل عمران خان کے مطابق ملزمان نے عزیز آباد کے علاقے میں ایک شہری سے لوٹ مار کی تھی، جس کے بعد پولیس نے ان کا تعاقب کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب پولیس نے ہلاک ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے اور دیگر سامان کو تحویل میں لے لیا۔
مزید برآں تفتیشی حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments