ایشیاکپ سیمی فائنل میں سلو اوور ریٹ، پاکستان ویمنز ٹیم پر جرمانہ

دبئی: (دنیا نیوز) پاکستان ویمنز ٹیم کو ویمنز ایشیاکپ 2026 کے سیمی فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور مکمل کرنے میں ناکام رہی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے جرمانہ قبول کرلیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...