ایشین گیمز کیلئے جاپان کے شہر ناگویا میں فلوٹنگ ویلیج قائم

ناگویا: (دنیا نیوز) ایشین گیمز کیلئے جاپان کے شہر ناگویا میں فلوٹنگ ویلیج قائم کردیا گیا۔

کوسٹا سیرینا نامی اطالوی کروز پر کھلاڑیوں کے رہنے کا انتظام کیا گیا، کروز پر 14 ہزار ایتھلیٹس اور آفیشلز قیام کریں گے، فلوٹنگ ویلیج میں جم، میوزک اور دیگر سہولیات موجود ہیں، ایشین گیمز کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے قومی پرچم اٹھانے کیلئے ایتھیلٹس کا اعلان کر دیا، سکواش پلیئر نور زمان اور قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا نام فائنل کیا گیا۔

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم آج تھائی لینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...