جنگِ ستمبر کا 17 واں دن: بھارت 51 ٹینکوں اور 14 توپوں سے ہاتھ دھو بیٹھا

راولپنڈی: (دنیا نیوز) جنگ ستمبر کے 17 ویں دن بھارت 51 ٹینکوں اور 14 توپوں سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ستمبر 1965 کی جنگ کے 17 ویں روز بھارتی ایئرفورس کے طیاروں نے پاکستانی مسافر ٹرین کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 20 مسافر شہید اور 48 زخمی ہوئے جبکہ پا ک فوج کی آرٹلری نے کھیم کرن سیکٹر میں 4 ٹینک تباہ کر دیئے۔

سیالکوٹ سیکٹر میں پاک فوج نے دو طرفہ حملوں میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا جس سے بھارت 51 ٹینکوں اور 14 توپوں سے ہاتھ دھو بیٹھا، پاکستان نے بھارت کے 442 ٹینک تباہ کئے اور 17 ٹینکوں کو درست حالت میں قبضہ میں لے لیا۔

پاک فضائیہ کے جہازوں نے سامبا جموں سیکٹر اور بھارتی فضائیہ کے اڈوں، بلوڑوں اور آدم پورہ پر تابڑ توڑ حملے کر کے ان کی کمر توڑ دی۔

صدر ایوب کا جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ میں مؤقف تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کیلئے موثر ذرائع اور طریقے وضع کئے جائیں۔

پاک فوج نے مختلف سیکٹرز میں تقریباً 500 مربع میل بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا، جس میں اکھنور، کھیم کرن اور راجستھان سیکٹر کے علاقے شامل ہیں، پاک افواج نے20 آفیسرز، 19 جے سی اوز اور 530 بھارتی سپاہیوں کو جنگی قیدی بنا لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...