یورپی یونین کا یوکرین کو 3.3 ارب یورو فراہم کرنے کا اعلان

برسلز: (دنیا نیوز) یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے یوکرین کو 3.3 ارب یورو فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں یوکرین کے دفاع کو مضبوط بنانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ارسلا وان ڈیر لیین کے مطابق فراہم کی جانے والی 3.3 ارب یورو کی رقم میزائل اور ڈرونز کی خریداری کیلئے استعمال کی جائے گی۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بھی گفتگو کے دوران یوکرین کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر بات چیت کی تصدیق کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...