کراچی: گلستانِ جوہر دبئی ہاؤس کے قریب فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے بتایا ہے کہ گلستانِ جوہر دبئی ہاؤس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کا معاملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

پولیس کے مطابق 4 مسلح ملزمان نے دونوں افراد پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ عباس جاں بحق اور 17 سالہ عبدالمالک زخمی ہوا، مقتول اور زخمی کا تعلق جیکب آباد سے بتایا جا رہا ہے۔

متاثرین 8 ماہ قبل جیکب آباد سے کراچی آکر رہائش پذیر ہوئے، فائرنگ میں ملوث ملزمان مبینہ طور پر مقتول اور زخمی کے رشتہ دار بتائے جا رہے ہیں، واقعے کی اطلاع پر گلستانِ جوہر پولیس بر وقت موقع پر پہنچی، کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی، زخمی عبدالمالک کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فائرنگ کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...