امریکا کی غیر ملکی مالیاتی اداروں کو ایران سے لین دین پر پابندیوں کی دھمکی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے غیر ملکی مالیاتی اداروں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ایران یا اس کے بینکاری شعبے کے ساتھ کاروباری لین دین جاری رکھا تو انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے جاری کردہ انتباہ میں کہا ہے کہ پابندیوں کی زد میں آنے والے ایرانی مالیاتی اداروں کے ساتھ لین دین کرنے والے غیر ملکی بینکوں کو بغیر پیشگی اطلاع کے کسی بھی وقت پابندیوں کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

واشنگٹن نے ایسے اداروں سے فوری طور پر ایران سے متعلق لین دین اور کاروباری تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، امریکا نے فروری کے آخر میں ایران کے خلاف جنگ شروع کی تھی، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

ایران کی جوابی کارروائیوں نے خلیجی ممالک کو بھی متاثر کیا جبکہ اہم تجارتی راستے میں رکاوٹ کے باعث عالمی توانائی اور کھاد کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

واشنگٹن نے اگست کے آخر سے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی مہم مزید تیز کر دی ہے اور اپنے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ لین دین جاری رکھنے کی صورت میں انہیں ثانوی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...