پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے بذاتِ خود بچے کی پیدائش کا اعلان نہیں کیا گیا مگر ان کے شوہر کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر جوڑے کے ہاں بیٹے کی آمد سے متعلق بتایا۔

ٹک ٹاک پر اعلان کرتے ہوئے اداکارہ کے شوہر کے دوست نے بتایا کہ میرے پیارے بھائی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر دل کی گہرائیوں سے میں مبارکباد پیش کرتا ہوں، جبکہ راشد کے دوست نے کیپشن میں بچے کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نیلم منیر کی شادی جنوری 2025 میں دبئی میں ہوئی تھی، اداکارہ کی شادی کی تصاویر دبئی میں لی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...