نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی مقامی مسجد آمد، نمازِ جمعہ کی ادا کی

نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے مقامی مسجد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نمازِ جمعہ ادا کی اور کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور تجاویز سنیں۔

میئر ظہران ممدانی نے مسجد میں کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک شہر کی بہتری کیلئے شہریوں کی رائے انتہائی اہم ہے، سٹی گورنمنٹ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے زخمی شخص کے واقعے کے بعد متاثرہ کمیونٹی سے بھی اظہارِ یکجہتی کیا اور کمیونٹی رہنماؤں سمیت شہریوں سے گفتگو کی، اس موقع پر ظہران ممدانی لوگوں میں گھل مل گئے اور ان کی تجاویز سنیں۔

میئر نے کہا کہ وہ نیویارک میں پلے بڑھے ہیں اور اس شہر کو اچھی طرح جانتے ہیں، مسجد میں موجودگی کے دوران انہوں نے اپنے بچپن اور شہر میں گزرے وقت کی یادیں بھی تازہ کیں۔

انہوں نے شہریوں کے ساتھ رابطے کو شہر کے مسائل سمجھنے اور بہتر اقدامات کرنے کیلئے اہم قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...