ایرانی کمانڈر کا اردن میں حملے کے دوران 200 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں ایک حملے کے دوران 200 امریکی ہلاک ہوئے۔

بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی کے مطابق ہلاکتوں کی اطلاع اردن کے ہلالِ احمر نے دی، تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

محمد رضا نقدی نے مزید دعویٰ کیا کہ کویت اور بحرین میں ایسے ہوٹلوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں امریکی فوجی قیام پذیر تھے۔

ایرانی کمانڈر کے مطابق ان حملوں کے بعد ہوٹلوں کے باہر کافی دیر تک ایمبولینسوں کی آمدورفت جاری رہی، تاہم انہوں نے مبینہ حملوں میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی مجموعی تعداد یا واقعات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق دستیاب نہیں، جبکہ اردن، کویت اور بحرین کے حکام کی جانب سے بھی ان واقعات اور امریکی ہلاکتوں سے متعلق باضابطہ تصدیق سامنے آنا ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...