روس کا ڈیزل کی برآمدات پر عائد پابندی رواں سال کے اختتام تک بڑھانے کا فیصلہ

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے ڈیزل کی برآمدات پر عائد پابندی رواں سال کے اختتام تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم امریکا سے کئے گئے نئے معاہدے کے تحت بعض کمپنیوں کو مخصوص کوٹے کے ذریعے ایندھن برآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رواں ماہ ٹیلی فونک گفتگو کے بعد دونوں ممالک کے مابین ڈیزل کی فراہمی کا معاہدہ طے پایا تھا۔

اس معاہدے کے تحت روسی ڈیزل کی امریکا سمیت برآمدی منڈیوں تک ترسیل کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک کے مطابق ڈیزل سے لدے تین بحری جہاز پہلے ہی برآمدی منڈیوں کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق روس نومبر میں ڈیزل کی برآمدات کے لیے مختص کوٹہ بڑھا کر 20 لاکھ میٹرک ٹن کر دے گا، جو یومیہ 5 لاکھ بیرل کے برابر ہے۔ یہ مقدار اکتوبر کے مختص کوٹے سے چار گنا زیادہ ہوگی۔

حکومت اکتوبر میں بعض آئل ریفائنریوں کو پابندی سے استثنیٰ دیتے ہوئے مجموعی طور پر 5 لاکھ ٹن ڈیزل برآمد کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔

نومبر کے آغاز میں متوقع نئے حکومتی حکم نامے کے ذریعے مزید ریفائنریوں کو برآمدات کی اجازت اور نئے کوٹے مقرر کئے جا سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...