انتخابی اصلاحات ناگزیر، جب پارلیمنٹ میں ہیں تو کمیٹیوں سے نکلنے کا کیا جواز؟ شوکت یوسفزئی
پشاور: (دنیا نیوز) سیکرٹری اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ناگزیر، جب پارلیمنٹ میں ہیں تو کمیٹیوں سے نکلنے کا کیا جواز ہے؟
سیکرٹری اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے بھی تمام پارلیمانی کمیٹیوں میں شمولیت کی حمایت کر دی، کہتے ہیں پارلیمانی کمیٹیوں میں رہ کر مؤقف دیا جا سکتا ہے، کمیٹیوں سے باہر نکلنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں کردار ادا کرنے کیلئے بھیجا، تحریک انصاف انتخابی اصلاحات کی بھرپور تیاری کرے، سیاسی رویوں میں تلخی نے ماحول مزید خراب کر دیا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز کے بیانیے نے پارٹی کو بہت نقصان پہنچایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments