خیبر پختونخوا: ضلع مہمند میں سستے سرکاری آٹے کی فراہمی جاری

پشاور: (دنیا نیوز) ضلع مہمند میں خیبرپختونخوا حکومت کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں سستے سرکاری آٹے کی فراہمی جاری ہے۔

بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا کے تحت ضلعی فوڈ کنٹرولر مہمند کی نگرانی میں فیلڈ سٹاف آٹے کی شفاف اور باآسانی تقسیم یقینی بنا رہا ہے، حکومتی اقدامات کے تحت مہمند اتحاد فلور ملز کی جانب سے غیر معیاری آٹا واپس لے کر اس کی جگہ اعلیٰ کوالٹی کا آٹا فراہم کردیا گیا ہے، جو متعلقہ ڈیلر تک پہنچا دیا گیا ہے۔

عوام کو معیاری سرکاری آٹے کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات اور کوششیں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...