پنجاب میں پانچویں جماعت کا بورڈ امتحان لینے کا فیصلہ مؤخر

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں پانچویں جماعت کا بورڈ امتحان لینے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔

پانچویں جماعت کے طلبہ کا اس سال پیکٹا اسیسمنٹ لے گا، اگلے سال باقاعدہ امتحان ہوگا، پانچویں جماعت کے طلبہ کو رواں سال بورڈ امتحان نہیں دینا ہوگا، طلبہ پر امتحانی دباؤ کم رکھنے کے لیے مرحلہ وار امتحانی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پانچویں جماعت کی اسیسمنٹ شفاف اور منصفانہ طریقے سے لی جائے گی، آٹھویں جماعت کے 4 بڑے مضامین کا امتحان سابقہ طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ آٹھویں جماعت کے امتحانات خصوصی ای شیٹس پر لیے جائیں گے، آٹھویں جماعت کے پرچوں کی آن سکرین مارکنگ یقینی بنائی جائے گی، جبکہ آٹھویں جماعت کے امتحانات میں 4 اہم مضامین شامل ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...