رائیونڈ میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور کمسن بیٹی جاں بحق، ملزم گرفتار

لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے رائیونڈ میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور 9 سالہ بیٹی جاں بحق جب کہ سسر زخمی ہو گیا، پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ روہی ڈرین کے قریب پیش آیا جہاں  گھریلو تنازع پر شوہر ارسلان نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اُس کی  بیوی32 سالہ نازیہ اور6 سالہ بیٹی عائشہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب  فائرنگ سے سسر بھی شدید زخمی ہوا جب کہ واقعہ کے بعد ملزم اسلحہ سمیت موقع سے فرار ہو گیا جسے بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔

 اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے دونوں ماں بیٹی کی لاشیں اور زخمی شخص کو رائے ونڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفتیشی حکام کا مزید کہنا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان پہلے بھی لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا، ملزم ارسلان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...