مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک کا مجموعی مالیت 1.4 ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک نے امریکی سٹاک مارکیٹ میں حصص فروخت کرکے اپنی مجموعی مالیت 1.4 ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ پیش کردیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق کلاڈ چیٹ بوٹ بنانے والی کمپنی ابتدائی عوامی پیشکش کے ذریعے 64.4 ارب ڈالر تک جمع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ گوگل، اینویڈیا اور اے ایم ڈی سمیت بڑے سرمایہ کاروں سے علیحدہ نجی سرمایہ کاری کے ذریعے مزید 26 ارب ڈالر حاصل کیے جائیں گے۔

اس طرح مجموعی طور پر 90.4 ارب ڈالر تک سرمایہ جمع کرنے کا ہدف ہے، کمپنی کے حصص کی ابتدائی قیمت 70 سے 78 ڈالر فی شیئر مقرر کی گئی ہے اور 19 نومبر کو نیس ڈیک سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ شروع ہونے کی توقع ہے۔

31 اکتوبر تک کمپنی کی سالانہ متوقع آمدنی 81 ارب ڈالر تک پہنچ چکی تھی جو ستمبر کے مقابلے میں 10 ارب ڈالر زیادہ ہے۔

تاہم سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری، بڑھتے ہوئے اخراجات اور قرضوں کے باعث کمپنیوں کے لیے منافع کمانا مشکل ہوسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...