دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم، سری لنکا کی 82 رنز کی برتری، 9 وکٹیں گر گئیں
راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنا لیے، مہمان ٹیم کو پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 82 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے ملان رتھنائیکے 60 اور اسیتھا فرنینڈو 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے 74 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا تو 99 کے مجموعی سکور پر دھننجیا ڈی سلوا 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
134 کے مجموعی سکور پر پاسندو سوریا بندارا غیر ضروری شاٹ کھلینے کی کوشش میں 38 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
کھانے کے وقفے تک سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا لیے ہیں اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 60 رنز درکار ہیں۔
پاکستان کی جانب سے رضا اللہ اور عامر جمال نے 2، 2 وکٹیں جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم سری لنکا کے پہلی اننگز کے 98 رنز کے جواب میں 325 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی تاہم اسے 227 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
غازی غوری 54، اذان اویس 47، طیب عارف 46 اور رضااللہ 42 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔
سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے 5، اسیتھا فرنانڈو نے 3 جبکہ ملن رتھنائیکے اور پرباتھ جے سوریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments