پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مالدیپ کے ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی، جس میں بندرگاہوں، ماہی گیری اور بحری تربیت کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ سمندری تجارت بڑھانے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ پاکستانی وفد دسمبر میں مالدیپ کا دورہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندری رابطوں میں بہتری سے دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔

مالدیپ کے ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی وفد کے دورہ مالدیپ سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...