سعودی فوجی اتحاد کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، 7 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
صنعاء: (دنیا نیوز) سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیا کے مرکزی سپلائی ڈپو سمیت 7 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سعودی اتحاد کے مطابق کارروائی میں حوثی ملیشیا کی بیلسٹک میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ آپریشن کے دوران حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل لانچرز اور ڈرونز کی تیاری کے 6 ورکشاپس بھی تباہ کردی گئیں۔
ترکی المالکی کے مطابق کارروائی کا مقصد میزائل اور ڈرون حملوں سے لاحق خطرات کا خاتمہ اور یمن و سعودی عرب کے شہریوں کو حملوں سے محفوظ رکھنا ہے۔
سعودی اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے میزائل لانچرز اور ڈرون تیار کرنے والے مراکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments