چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر چک شومر سینیٹ میں اکثریتی لیڈر بنے تو ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے بہت مشکل ہوگا، چک شومر ماضی میں بھی بطور لیڈر بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں ذرا بھی شک نہیں کہ چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے۔ انہوں نے ماضی میں روس کے نام پر جھوٹے اسکینڈلز اور کئی دیگر بے بنیاد الزامات کو ہوا دی۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہی الزامات اور سازشوں نے 2024 کے انتخابات میں میری کامیابی کو آسان اور شاندار بنایا، چک شومر کے معاملے پر ایک بار پھر وہی صورتحال سامنے آنے والی ہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کھلی سرحدیں قوموں کو تباہ کردیتی ہیں، میرے اقتدار میں آنے سے پہلے امریکا بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments