پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستانی خلا بازمحمد ذیشان علی اور خرم داؤد نے چین میں خصوصی خلائی تربیت کامیابی سے مکمل کر لی۔
پاکستانی 2 خلابازوں میں سے ایک چین کے شین ژو 24 خلائی مشن کے ذریعے خلا میں روانہ ہوگا۔
چیئرمین سپارکو یوسف خان نے اس پیشرفت کو پاکستان کے خلائی پروگرام کی تاریخ کا اہم اور یادگار دن قرار دیا۔
چیئرمین سپارکو کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا خلاباز سائنسی تجربات کے ساتھ ملک میں تحقیق کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا، یہ خلائی مشن قومی خلائی پروگرام میں ایک نئے باب کا اضافہ اور سائنسی تحقیق و ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments