نومبر کا سپرمون آج رات 7 بج کر 53 منٹ پر مکمل ہوگا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نومبر کا سپرمون پاکستانی معیاری وقت کے مطابق آج رات 7 بج کر 53 منٹ پر مکمل ہوگا۔
نومبر کے اس مکمل چاند کو بیور مون (Beaver Moon) بھی کہا جاتا ہے، صاف آسمان کی صورت میں سپرمون کا نظارہ عام آنکھ سے بھی باآسانی دیکھا جا سکے گا۔
ماہرین کے مطابق چاند زمین کے گرد بیضوی مدار میں گردش کرتا ہے، اس مدار میں ایک مقام ایسا ہوتا ہے جہاں چاند زمین کے سب سے قریب ہوتا ہے جسے پیریجی کہا جاتا ہے۔ جب مکمل چاند اس مقام کے قریب ہو تو اسے سپرمون کہا جاتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments