حکومت کا بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے اضافی بوجھ سے بچانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے اضافی بوجھ سے بچانے کے لیے اکتوبر سے دسمبر 2026 تک فیول ایڈجسٹمنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق تین ماہ کے لیے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ میں استحکام لانے کی تجویز ہے، اکتوبر تا دسمبر فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ 83 پیسے فی یونٹ تک محدود رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، تین ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے بجلی صارفین کو قیمتوں میں غیر یقینی سے تحفظ ملے گا۔

ترجمان کے مطابق حکومت نے مارچ 2024 میں اقتدار سنبھالا تو بجلی کا اوسط ٹیرف 53 روپے 4 پیسے تھا، مارچ 2026 تک قومی اوسط ٹیرف میں 8 روپے 76 پیسے کمی کی گئی اور یہ 44 روپے 28 پیسے ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی بجلی کا ٹیرف 62 روپے 99 پیسے سے کم ہوکر 44 روپے 50 پیسے پر آگیا، مارچ 2024 سے مارچ 2026 تک صنعتی بجلی کے ٹیرف میں 18 روپے 49 پیسے کمی کی گئی۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران امریکا جنگ کے باعث عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، تاہم اپریل سے ستمبر 2026 تک صارفین کو فی یونٹ 6 سے 7 روپے اضافی بوجھ سے بچایا گیا، اس عرصے میں فیول اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اوسط اضافہ 2 روپے 38 پیسے فی یونٹ رہا۔

ترجمان کے مطابق سردیوں میں پن بجلی کی پیداوار کم ہونے سے تھرمل بجلی پر انحصار بڑھ جاتا ہے اور بعض مہینوں میں بجلی کی پیداوار میں تھرمل ایندھن کا حصہ 80 فیصد سے تجاوز کر جاتا ہے۔

پاور ڈویژن نے فیول ایڈجسٹمنٹ کا نیا فارورڈ لکنگ میکنزم بھی تجویز کر دیا ہے، منظوری کے بعد پاور ڈویژن نیپرا کو نئے میکنزم پر پالیسی گائیڈ لائنز جاری کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...