غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد میں کل مقامی تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد اور سہ فریقی دفاعی اجلاس کے پیشِ نظر 27 نومبر کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق کل اسلام آباد کی حدود میں تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کا اطلاق میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری انتظامیہ، پولیس، آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور اسپتالوں پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد اور سہ فریقی دفاعی اجلاس کے باعث سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...