پٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے کیلئے تحریک کامیاب ہوگئی: لیاقت بلوچ
لاہور: (دنیا نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی پٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے اور عوامی ریلیف کیلئے تحریک کامیاب ہوگئی۔
ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے عوامی ریلیف کی سیاسی، جمہوری اور قومی مزاحمت کی کامیابی سے نئی تاریخ رقم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں عوامی ریلیف کی جہدوجہد کامیاب ہوئی ہے، اب قومی ترجیحات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھے کرنے کی جہدوجہد کا مرحلہ شروع ہوگیا، یہ اقدام پوری قوم کیلئے بابرکت بنے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شعبہ زراعت زوال پذیر ہو رہا ہے، کسان، ہاری سخت پریشانی کے عالم میں ہیں، 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا فیصلہ حکومت کی زراعت اور کسان دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گنے، گندم اور چاول کے کاشتکاروں کا معاشی استحصال ہو رہا ہے، حکومت قومی زراعت کانفرنس بلانے کا اہتمام کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments