ٹی 20 ورلڈ کپ: زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

کولمبو: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 8ویں گروپ میچ میں زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں عمان کی جانب سے دیا جانے والا 104 رنز کا ہدف زمبابوے نے باآسانی 13.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اوپنر برائن برینٹ 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، برینڈن ٹیلر 31 رنز بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوئے، مرومانی نے 21 رنز بنائے، کپتان سکندر رضا 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

عمان کی جانب سے سفیان محمود نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں عمان کی ٹیم 19.5 اوورز میں 103 رنز پر ڈھیر ہوئی، ونایک شکلا 28 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، سفیان محمود نے 25 رنز بنائے، ندیم خان 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزرابانی اور بریڈ ایونز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں