پتنگ بازی پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئے روز لوگوں کی گردنیں کٹ رہی ہیں، حکومت پتنگ بازی کی روک تھام میں ناکام ہو چکی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، دھاتی ڈور پر مکمل پابندی عائد کی جائے، پتنگ بازی کے حوالے سے مناسب قانون سازی کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔

بعدازاں عدالت نے پتنگ بازی پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں