مشیر سماجی بہبود اور سیکرٹری کیلئے گاڑیاں خریدنے کی سمری واپس بھجوا دی گئی

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر سماجی بہبود اور سیکرٹری کے لیے گاڑیاں خریدنے کی سمری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے واپس کر دی۔

ذرائع کے مطابق مشال یوسفزئی اور سیکرٹری کے لیے دو گاڑیاں خریدنے کی سمری تیار کی گئی تھی، مشال یوسفزئی کیلئے ایک کروڑ 71 لاکھ روپے کی فار چونر گاڑی خریدنے کی سمری تیار کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سستی روٹی پرعمل درآمد نہ کراسکا تو کرسی چھوڑ دوں گا: علی امین گنڈاپور

دستاویز کے مطابق سیکرٹری سماجی بہبود کیلئے بھی 73 لاکھ کی گاڑی خریدنے کی سمری تیار کی گئی تھی۔

ذرائع وزیر اعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بیورو کریسی نے دوبارہ ایسی سمری بھیجی تو مسترد ہی ہوگی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں